قومی اسمبلی اجلاس میں آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات

Zardari, Shehbaz exchange views on political situation of country
Zardari, Shehbaz exchange views on political situation of country

:اسلام آباد

سابق صدر آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی ہال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے مصافحہ کیا۔ شہباز شریف ایوان سے باہر جانے کیلئے اٹھے تو سابق صدر اپنی نشست سے اٹھ کرآئے، مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔

غیررسمی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بلاول بھٹو، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، نوید قمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ آمد پر نواز شریف سے ملاقات کے امکان کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ‘آپ کہہ دیں۔۔ کرادیں۔۔ جو آپ کا حکم ہو’۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی اور یہ ملاقات شہباز شریف کے چیمبر میں ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here