فرحت اللہ بابر سے آصف زرداری کے ترجمان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

Zardari removes Farhatullah Babar as spokesperson
Zardari removes Farhatullah Babar as spokesperson

:کراچی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹ میں الوداعی خطاب میں اپنی ہی جماعت پر تنقید کا نشانہ بنانے والے فرحت اللہ بابر سے اپنے ترجمان کی ذمہ داریاں واپس لے لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں کیے گئے اپنے الوادعی بیان کے بعد فرحت اللہ بابر سے بطور ترجمان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ذمہپ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ترجمان آصف علی زرداری فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سیکریٹری جنرل ہیں اور رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فرحت اللہ بابرنےسینیٹ میں الوداعی خطاب کے دوران اپنی ہی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہو رہی ہے، دوسرے اداروں نے پارلیمان پر شب خون مارا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here