’زرداری بمعہ اہل و عیال قتل و غارت اور پاکستان کی لوٹ مار میں شریک ہیں‘

Zardari, Bilawal have realised there's going to be no NRO, says Chohan
Zardari, Bilawal have realised there's going to be no NRO, says Chohan

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری بمعہ اہل و عیال قتل و غارت اور پاکستان کی لوٹ مار میں ملوث ہیں۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آصف علی زرداری نے تقریر کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے للکارا ہے، ہم انہیں اکیلے ہی منہ دیں گے۔

آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب بمعہ اہل و عیال کرپشن، منی لانڈرنگ، قتل و غارت اور پاکستان کی لوٹ مار میں شریک ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے شخص اور خاندان کی بڑھکوں کو کون سنجیدہ لے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ کوئی این آر او اور ڈیل نہیں ہو رہی، یہ بجھنے والے چراغ کی طرح آخری بار ٹمٹما رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here