امریکا چین کے ساتھ تجارتی جنگ برسوں پہلے ہارچکا، ڈونلڈ ٹرمپ

Years ago, lost the China trade war with the United States, Donald Trump
Years ago, lost the China trade war with the United States, Donald Trump

:واشنگٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو امریکا برسوں پہلے ہی ہار چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ،’’ چین کے ساتھ ہماری کوئی تجارتی جنگ نہیں ہے، یہ جنگ توہم برسوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ہار چکے ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ جاری رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امریکی صدر کی ٹوئٹ چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا عندیہ دیے جانے اور ان مصنوعات کی فہرست جاری کرنے کے اگلے روز سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اورچین کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن سے دو بڑی معیشتوں کے باہمی تجارتی روابط میں تناؤ کی نشان دہی ہوتی ہے۔

پہلے امریکا نے چینی مصنوعات پر 25 فی صد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پراسی شرح سے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کردیا اورایک روز بعد 106 اشیاء کی فہرست بھی جاری کردی تھی جن پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here