چین میں دنیا کا بلند ترین شیشے کا پل عوام کیلئے کھول دیا گیا

world highest glass bridge in China opened for public
world highest glass bridge in China opened for public

:بیجنگ

چین کے دارالحکومت کے قریب بنائے جانے والے دنیا کے بلند ترین شیشے کے پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

شیشیے کے اس پل کی لمبائی 488 میٹر اور چوڑائی 2 میٹر ہے یعنی اگر اتنی بلند عمارت تعمیر کی جائے تو یہ 66 منزلہ عمارت ہوگی ۔

اس پل کو بنانے میں 1077 شفاف شیشے استعمال کیے گئے ہیں جن کی موٹائی 4 سینٹری میٹرک ٹن ہے۔

world highest glass bridge

اس پل کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہلکا ہلکا ہلتا بھی رہتا ہے کہ اکثر اس پر چلنے والے خوفزدہ ہوجاتے ہیں جب کہ دل کے کمزور لوگوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بلند ترین شیشیے کے پل کا رخ نا کریں۔

چینی خبررساں ویب سائٹ کی  ویڈیو کے مطابق اس پل کی پروجیکٹ انچارج کا کہنا ہے کہ ویسے تو یہ پل 2 ہزار افراد تک کا وزن برداشت کر سکتا ہے لیکن بر وقت بلند ترین پل پر صرف 500 افراد تک کا رہنا مناسب ہے۔

world highest glass bridge

دنیا کے بلند ترین شیشے کے پل کا افتتاح گزشتہ اتوار کو کیا گیا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کر لیا ہے۔

سیاح دنیا کے بلند ترین شیشے کے پل پر لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔

world highest glass bridge

واضح رہے کہ گزشتہ برس 430 میٹر لمبائی اور 6 میٹر چوڑائی والا پل چین کے صوبہ ہنان میں افتتاح کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here