ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکن ٹیم 136 رنز پر ڈھیر

World Cup 2019: Henry leads New Zealand charge to dismiss Sri Lanka for 136
World Cup 2019: Henry leads New Zealand charge to dismiss Sri Lanka for 136

ناٹنگھم

ورلڈکپ 2019 کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 136 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

کارڈف کے صوفیہ گاڑدن میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو تھری مانے اور دیموتھ کرونا رتنے نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں تھریمانے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آئی لینڈرز کی دوسری وکٹ 46 کے مجموعے پر کوشال پریرا کی گری، انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم دوسری جانب کپتان کرونا رتنے کیوی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے۔

تھریسارا پریرا نے کپتان کرونا رتنے کے ساتھ مل کر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پوری سری لنکن ٹیم 30 ویں اوور میں 136 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی لیکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز ہنری اور فرگوسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ٹرینٹ بولٹ، گرینڈہوم، جمی نیشام اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here