کوشش ہوگی مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان

Will try that PML-N Senate chairman not elected, Imran Khan
Will try that PML-N Senate chairman not elected, Imran Khan

:پشاور

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیتا ہے اور ہم سب کو پتہ ہے کہ ووٹ بکتے ہیں، سیکرٹ بیلٹ موقع دیتا ہے کہ پیسہ بھی بنائیں اور پکڑے بھی نہ جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپنا ضمیر بیچنے والوں سے متعلق سوشل میڈیا میں کسی کا نام آنے پر کارروائی نہیں کی جاسکتی، اگر کسی کے پاس شواہد ہیں تو پیش کیے جائیں تاہم ہم اپنی جماعت میں انکوائری کرا رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سینیٹرز کو خریدنے کے لئے 4 کروڑ سے زائد پیسے دیے گئے اور جن لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا انہوں نے اپنا کردار دکھایا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ لوگ جو ضمیر کے مطابق نہیں بکے، ہمیں ایسے لوگ چاہیں اور آئندہ انتخابات میں ہم ایسے لوگوں کو ووٹ دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here