اقتدار میں آکر فاٹا بل میں مزید بہتری لائیں گے، آصف زرداری

will get more improvement in FATA Bill, Zardari says
will get more improvement in FATA Bill, Zardari says

:اسلام آباد

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قبائلی عوام اور ان کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے اور اقتدار میں آکر فاٹا بل میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے فاٹا یوتھ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں فاٹا انضمام اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک وسیع کرنے سے متعلق بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے یوتھ جرگے کے اراکین کو فاٹا بل سے متعلق بل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اس حوالے سے فاٹا یوتھ جرگے کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے اور فاٹا کا انضمام ہماری منزل ہے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی قبائلی عوام اور اُن کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اقتدار میں آکر فاٹا بل میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے  مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں نافذ ٹیکس ختم کیے جائیں۔

سینیٹ نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here