رحیم یارخان: 9غیر قانونی شکاری گرفتار، ہرن اور بٹیر برآمد

Wildlife dept arrests 9 over illegal hunting
Wildlife dept arrests 9 over illegal hunting

رحیم یارخان میں محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارکرغیر قانونی شکارکرنے والے 9شکاریوں کو گرفتارکرلیا،جن کےقبضے سے ہرن، بٹیر، اسلحہ اورنان کسٹم گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق چولستان کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4شکاریوں کوگرفتار کیا گیا۔

ان غیر قانونی شکاریوں سے شکار کیا گیا ہرن برآمد ہوا، جبکہ اسلحہ اور نان کسٹم گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کوٹ سبزل کے علاقے میں بٹیر کا شکارکرنے والے 5شکاریوں کو حراست میں لے کر بٹیر، ٹیپ اور جال برآمد کرلیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here