زرتاج گل بارڈر ملٹری فورس کے انچارج کی کرسی پر کیوں بیٹھیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Why Zartaj Gul sit on chair of border military force
Why Zartaj Gul sit on chair of border military force

:اسلام آباد

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بارڈر ملٹری فورس کے دفتر میں انچارج کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

وزیر مملکت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

زرتاج گل کی ان تصاویر کو سیاسی مخالفین نے بھی پروپیگنڈے کیلئے خوب استعمال کیا لیکن اب بارڈر ملٹری پولیس نے وضاحت کردی ہے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل چند دن پہلے قبائلی علاقے رونگھن کے دورے پر گئیں جہاں انہوں نے بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا تھا۔

اس دوران انہیں انچارچ کی کرسی پر بٹھایا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا تھا۔

تصاویر وائرل ہونے پر پولیٹیکل ایجنٹ ٹرائبل ایریا اعجاز خالقی کا کہنا ہے کہ اہلکار نے قبائلی روایت کے تحت خاتون کو کرسی دی تھی اور مقامی قبائلیوں سے ملاقات کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ انہیں چیک پوسٹ کے اہل کاروں نے بلایا تھا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کہا تھا، اگر کچھ غلط کیا ہوتا تو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اپ لوڈ نہیں کرتی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here