این آر او کیوں ہونے نہیں جا رہا

Why NRO is not going to happen
Why NRO is not going to happen

:لاہور

موجودہ حالات میں جبکہ سعودی حکومت خود بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف بلا امتیاز اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس آپریشن کے سلسلے میں گرفتار شدہ انتہائی اہم شاہی خاندان کے افراد نے انکشاف کیا کہ نواز شریف جن دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر تھے ان سات سالوں میں نواز شریف نے کاروبار کی آڑ میں سعودی شاہی خاندان کے ساتھ مراسم بڑھائے اور ان میں سے چند ایک کو اپنے کاروبار میں شراکت دی جو در حقیقت سعودی عرب کے قوانین کو جھانسا دے کر بھاری رقوم برطانیہ میں منتقل کرانے کا ذریعہ تھا اور حالیہ دنوں جب اس الزام کی سعودی حکومت نے تحقیقات کی تو نواز شریف کو اس میں ملوث پایا۔

ان جرائم کی تصدیق کرنے کے لیے فوری طور پر طیارہ بھیج کر شہباز شریف کو سعودی عرب بلوایا گیا کیونکہ ان تمام تحقیقات میں شہباز شریف کے علاوہ باقی مانندہ شریف خاندان ملوس تھا۔ شہباز شریف نے آئنندہ وزیراعظم پاکستان بننے کے لیے سعودی شہزادے سے مدد کی اپیل کی مگر شاہی خاندان نے کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے نواز شریف کو طلب کیا تاکہ نواز شریف پر لگائے گئے سعودی شہزادوں کے الزامات کی تصدیق ہو سکے۔

!کوئی این آر او نہیں ہونے جا رہا

پاکستان میں مستقبل کی سیاست کا انحصار شہباز شریف کی واپسی پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے اندر پوشیدہ ہو گا۔

کیا ہونے جا ریا ہے اس کا انتظار کریں اور عین ممکن ہے کہ چند دنوں میں مریم نواز بھی سعودی عرب چلی جائیں اور اس میں بھی کوئی بعید نہیں کہ کسی اہم عسکری فرد کا اچانک سدی عرب جانے کا اعلان ہو۔

یہ حقیقت ہے کہ کوئی این آر او ہونے نہیں جا رہا۔

نوازشریف، شرم تم کو مگر نہیں آتی

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here