پوری قوم مقبوضہ کشمیر کیساتھ ہے، آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: نواز شریف

whole nation is with occupied Kashmir, will never leave you alone: Nawaz Sharif
whole nation is with occupied Kashmir, will never leave you alone: Nawaz Sharif

:مظفرآباد

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام بچوں، مجاہدین، بیٹوں، بیٹیوں کو کہنا چاہتا ہوں اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہ کرنا، پوری قوم پہلے بھی آپ کے ساتھ تھی ، آج بھی ہے اور آنے والے کل بھی ساتھ ہوگی۔

نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح لوگ ظلم برداشت کر رہے ہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے دلوں کی دھڑکن آپ کے ساتھ ہے، آپ کے قدم سے قدم ملا کر ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہادری اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، آپ کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ہر فورم پر کشمیریوں کی بات کی ہے،کل بھی فرض انجام دیتے رہے اور جہاں جہاں ممکن ہوا کشمیریوں کا مسئلہ اٹھاتے رہیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نااہل قرار دے دیا گیا ہوں، دل بہت دکھی ہے، دلی خواہش تھی اور آج بھی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتا رہوں، کوئی فیصلہ اس رشتے کو نہیں توڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے خلاف اس طرح کے فیصلے نہ آتے تو سب کے پاس با عزت روزگار ہوتا، سب کو رہنے کے لئے گھر ملتا اور لوگوں کو سستا و فوری انصاف ملتا، ہمارے پاس بہت پروگرام تھے جن پر پانی پھر گیا۔

نواز شریف نے کہا ‘پاکستان سے نااہل ہوگیا ہوں لیکن آزاد کشمیر کے لئے اہل ہوں، یہاں تو نااہل نہیں ہوا، جب تک وہاں فیصلہ نہیں ہوتا میری ڈیوٹی یہاں لگنی چاہیے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کے چپے چپے پر جا کر لوگوں کی خدمت کروں گا’۔

کشمیریوں کی آواز کو گولیوں سے نہیں دبایا جا سکتا، مریم نواز

عموماً جلسوں میں مریم نواز اپنے والد کے بعد خطاب کرتی ہیں لیکن مظفرآباد جلسے میں نواز شریف کے بعد مریم نواز نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو زخم مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو لگتے ہیں وہ ہمارے جسم پر لگتے ہیں،کشمیریوں کی آواز کو گولیوں سے نہیں دبایا جا سکتا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگوادیے اور کہا کہ وقت بدل گیا ہے، اب بندوقوں سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کا دل آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کےساتھ دھڑکتا ہے اور ان کی رگوں میں بھی کشمیری خون ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here