جودھ پور کی سینٹرل جیل میں سلمان خان کے پڑوسی مجرم کون کون ہیں؟

Who is the Salman Khan's neighbor in the central jail of Jodhpur?
Who is the Salman Khan's neighbor in the central jail of Jodhpur?

:جودھ پور

نایاب ہرن کے شکار کیس میں سزا پانے والے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جس جیل میں رکھا جائے گا اس میں پہلے ہی خطرناک قیدی موجود ہیں۔

52 سالہ اداکار سلمان خان کو جودھ پور کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر ایک میں رکھا جائے گا جہاں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ جیل میں سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے قیدی سمیت دیگر خطرناک مجرم قید ہیں۔

سینٹرل جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی بھی قید ہے اور یہ وہی گینگسٹر ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

gangster Lawrence Bishnoi

جیل میں بھارت کے مشہور ریپ کیس کے مجرم گاڈ مین آسام رام بھی قید ہیں جن کے مقدمے کے تین گواہ مارے جاچکے ہیں اور تین اب تک لاپتہ ہیں۔

rape-accused Asaram Bapu

جیل میں شمبو لعل ریگر بھی قید ہے جو ایک مسلمان مزدور کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرچکا اور بلاخوف اس کا اعتراف بھی کرچکا ہے جب کہ شمبو لعل مسلمانوں کا بھارت میں خاتمے کا حامی بھی ہے۔

Shambhu Lal

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here