ویرات، انوشکا کی ہنی مون تصویر کے ساتھ پاکستانیوں نے کیا کیا؟

What Pakistanis did with Virat Anushka Honeymoon pics!
What Pakistanis did with Virat Anushka Honeymoon pics!

:لاہور

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہی، ان کے ہنی مون کی ایک تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس پر پاکستانی مداحوں نے بڑا ہی دلچسپ ردعمل دیا اور فوٹو شاپ کا خوب استعمال کیا گیا۔

پاکستان میں ویرات اور انوشکا کے مداحوں کی تعداد کچھ کم نہیں ہے، ایسے میں مداحوں نے ان کی ہنی مون کی تصویر کو اتنا پسند کیا کہ اسے ‘پاکستان کے کونے کونے میں پھیلا دیا’۔

مداحوں نے ان کی ہنی مون تصویر پر اتنی میمز (memes)بنائیں کہ جو دیکھتا ہے، اس کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔

ویرات اور انوشکا کی ہنی مون تصویر پر مداحوں نے ایڈیٹنگ کرکے اس کے پس منظر میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر علاقوں کا بیک گراؤنڈ لگا دیا، جس سے بھارتی مداح بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

ایک میم میں مداحوں نے لاہور کا بیک گراؤنڈ ڈالتے ہوئے لکھا کہ ویرات اور انوشکا نے لاہور کے ایک اسکول کا دورہ کیا اور اپنی فیس کی اقساط جمع کروائیں۔

ایک میم میں ویرات اور انوشکا کو اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں دکھایا گیا، جہاں مختلف ڈشز کھانے کے بعد وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

بھارت کی اس اسٹار جوڑی کو لاہور میں مینار پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

ایک تصویر میں دونوں کو لاہور کے شاہی قلعے کے سامنے دکھایا گیا۔

تو کسی نے اس اسٹار جوڑی کو کراچی کی مشہور تین تلوار چورنگی پر پایا۔

اور لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بھارتی اسٹار جوڑی ‘پاکستان’ آئے اور مزار قائد پر حاضری نہ دے، ایسا تو ہی نہیں سکتا، لہذا اس حوالے سے بھی ایک میم بنادی گئی۔

خیر یہ سب تو سوشل میڈیا صارفین نے مذاق مذاق میں اور تفریحاً کیا، لیکن کچھ لوگ واقعی یہ امید کر رہے ہیں کہ بھارت کی یہ اسٹار جوڑی پاکستان کا دورہ ضرور کرے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here