ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

weather will remain cold and dry today in most of the country
weather will remain cold and dry today in most of the country

:اسلام آباد

آج بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھند پڑنے کی پیشگوئی ہے۔

کراچی میں آج کم از کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ اس وقت کراچی میں درجہ حرارت 19 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی مالم جبہ میں پڑی جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، استور، کوئٹہ، کالام میں منفی 5، گوپس منفی 4 اور سکردومیں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here