مقبوضہ بیت المقدس پر اصول کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

we will vote for Occupied Jerusalem on base of principle, FO
we will vote for Occupied Jerusalem on base of principle, FO

:اسلام آباد

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اصول کی بنیاد پر ووٹ دے گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی۔

ترجمان نے پاکستان پر امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف گراں قدر قربانیاں دیں اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کی قومی سلامتی پالیسی میں الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ بیت المقدس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس پر او آئی سی کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اصول کی بنیاد پر ووٹ دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے پرتحفظات ہیں، ہمسایہ ملک مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کے سوال پر ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن کی پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں ہوا، اس کی اہل خانہ سے ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کرائی جارہی ہے، کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو اسلام آباد کا ویزہ جاری کیا گیا ہے اور وہ فضائی راستے سے پاکستان آئیں گی، سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں بذریعہ سڑک نہیں لایا جاسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کے اہل خانہ کی ملاقات دفتر خارجہ میں کرائی جائے گی اور موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے حریت رہنما شبیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شبیراحمد شاہ کی منتقلی کے لیے متعدد درخواستیں کیں، بھارت نے حریت رہنما شبیراحمد شاہ کومحفوظ جیل میں منتقل نہیں کیا، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر شبیر احمد شاہ کی رہائی یقینی بنائے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here