کوشش ہے نگراں سیٹ اپ کیلیےایسا نام لائیں جوسب کیلیےقابل قبول ہو، خورشید شاہ

Want to bring caretaker govt acceptable by all, says ShahWant to bring caretaker govt acceptable by all, says Shah
Want to bring caretaker govt acceptable by all, says Shah

:لاہور

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے ایسا نام لائیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

لاہور میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو پیشکش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں پاناما بل پاس کر لیتے ہیں، انہیں سمجھایا تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہاتھ میں نہ دیں۔

شیخ رشید کی جانب سے جوڈیشل مارشل لاء کے مطالبے کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے جوڈیشل مارشل لاء کی بات کر کے چالاک بننے کی کوشش کی لیکن میں نہیں سمجھتا کہ جوڈیشل مارشل لاء والی بات میں صداقت ہے۔

چوہدری نثار کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن میں مقابلہ سخت ہے، نثار کی کوشش ہے کہ انہیں مسلم لیگ سے نکالا جائے جبکہ ن لیگ چاہتی ہے کہ نثار خود پارٹی چھوڑ جائیں۔

نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کی لیےکسی پارٹی کو بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نگران سیٹ اپ لانا قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کام ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نگراں سیٹ کو ماننے یا ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اخلاقی طور پر شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے ایسا نام آئے جو سب کےلیے قابل قبول ہو۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here