ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل کی واجد ضیاء پر جرح مکمل

Wajid Zia's cross-examination completes in Avenfield Reference case
Wajid Zia's cross-examination completes in Avenfield Reference case

:اسلام آباد

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی مسلسل 10 سماعتوں کے بعد جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح مکمل ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر  آج بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث  نے آج مسلسل دسویں روز نیب کے گواہ واجد ضیاء سے سوالات پوچھے اور اپنی جرح مکمل کی۔

خواجہ حارث نے واجد ضیاء نے جرح کے دوران قطری خط، لندن فلیٹس، گلف اسٹیل ملز اور نواز شریف کے اقامے سے متعلق مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔

جرح کے دوران کئی بار خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور واجد ضیاء کو سخت سوالات کا بھی سامنا رہا۔

 عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز کو بھی آج جرح کے لئے طلب کیا تھا، دونوں ملزمان کے وکیل آج سے واجد ضیاء پر جرح کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل واجد ضیاء نے مسلسل چھ سماعتوں کے دوران اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here