ویرات انوشکا کی شادی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

Virat Anushka Wedding Video
Virat Anushka Wedding Video

:ممبئی

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں اس وقت صرف ویرات اور انوشکا کی شادی کے چرچے ہیں دونوں گزشتہ روز اٹلی کے شہر میلان کے تاریخی قلعے بورگو فینو چیٹو میں شادی کے بندھن بندھ گئے جس کی اطلاع خود انوشکا اور ویرات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جب کہ اب تک ان ویڈیوز اور تصاویر کو لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

شادی کی ویڈیو میں انوشکا شرما گلابی رنگ کے لہنگے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ ویرات کوہلی بھی پنجابی شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here