ویرات اور انوشکا نے شادی میں مہمانوں کو کیا تحفہ دیا؟

Virat and Anushka gave gifts to the guests at the wedding
Virat and Anushka gave gifts to the guests at the wedding

:ممبئی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے شادی میں شریک مہمانوں کو اپنی پسندیدہ کتاب ’رومی‘ تحفے میں دی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما نے 3 روز قبل اٹلی کے شہر میلان میں زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا۔

کرکٹ اسٹار اور بالی وڈ حسینہ کی شادی کا شمار بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جارہا ہے، جس کے لیے دنیا کا دوسرا مہنگا ترین ریزورٹ ’بوگو فینو چیتو ‘ کرائے پر لیا گیا تھا۔

دونوں کی شادی اٹلی کے پر فضا مقام پر ہوئی، جس میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے جنہیں شادی شدہ جوڑے کی جانب سے نہایت قیمتی کتاب تحفے میں دی گئی۔

Rumi

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی منتظم دیویکا نارائن کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو صوفی ازم اور شاعری سے گہرا لگاؤ ہے جس کی وجہ سے انہیں مولانا رومی بہت پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ نوبیاہتا جوڑے نے شادی میں شریک مہمانوں کو مولانا رومی کی شاعری کا مجموعہ تحفے میں دیا ہے۔

یاد ہے کہ مولانا جلال الدین رومی اپنے دور کے اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے لیکن انہیں شہرت بطور شاعر ملی، وہ 12 ویں صدی کے مشہور فارسی شاعر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here