وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی

Verbal fight between Housing Minister and PTI Punjab Assembly Member
Verbal fight between Housing Minister and PTI Punjab Assembly Member

:لاہور

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق چیمہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے درمیان تلخی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

لاہور میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی وفاقی کالونی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ہوئی اور تلخی بڑھنے پر وزیر ہاؤسنگ طارق چیمہ میٹنگ ہال سے اٹھ کر چلے گئے۔

تلخی وفاقی کالونی میں پینے کا صاف پانی اور سیوریج کے مسئلے پر سامنے آئی۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا کہ وفاقی کالونی وفاق کے زیر انتظام ہے اس کا مسئلہ حل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں آپ کی بات سن رہا ہوں میرے ساتھ لاہوریوں والی ڈرامے بازی نہ کریں، لوگوں کو ساتھ لاکر دباؤ میں لانے کی کوشش نہ کریں۔

نذیر چوہان نے کہا کہ آپ وزیر ہیں مسئلہ حل کریں یا کالونی کو واسا کے زیر انتظام دے دیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here