کراچی: نقاب پوش خاتون ماں کی گود سے بچی چھین کر لے گئی

Veiled woman snatches infant from mother in Karachi
Veiled woman snatches infant from mother in Karachi

:کراچی

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں نقاب پوش ملزمہ ماں سے 8 ماہ کی بچی چھین کر فرار ہوگئی۔

واقعہ اولڈ سٹی ایریا کی لی مارکیٹ کے قریب گزشتہ روز پیش آیا، ایک خاتون اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر اپنی بیٹی فائزہ کو لیے کھڑی تھی کہ اچانک برقعہ پہنی عورت اس سے بچی کو چھینا اور فرار ہوگئی۔

بچی کے اہلخانہ نے عورت کو تلاش کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب رہی۔

ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس جائے وقوع کے اطراف کی سڑکوں سے سی سی ٹی وی وڈیوز جمع کررہی ہے تاکہ اغواکار عورت کا پتہ لگایا جاسکے۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال اب تک 8 مہینوں میں کم عمر بچوں کی گمشدگی کے151 کیس رپورٹ ہوئےجن میں سے 135 حل کرلیےگئے جبکہ 16 پر کام جاری ہے۔

دوسری جانب عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں صرف ایک بچی بازیاب کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here