ملتان میٹروبس منصوبے کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کیے جانے کا انکشاف

use of defective materials in the construction of Multan Metro Bus project reveals
use of defective materials in the construction of Multan Metro Bus project reveals

:ملتان

پنجاب کے شہر ملتان میں میٹروبس منصوبے کی تعمیر کے دوران ناقص میٹیریل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میٹروبس کے ستونوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

راہ گیروں نے میٹروبس ملتان کے ستونوں میں پڑی ہوئی دراڑوں کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس کے بعد پنجاب حکومت اور اس منصوبے کو تعمیر کرنے والوں پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 30 ارب روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ منصوبہ مسافروں کی جان کو خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔  تاہم حکومتی حلقوں سے تاحال اس معاملے پرکوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here