امریکا، طالبان مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں، زلمے خلیل زاد کا دعویٰ

US, Taliban negotiations nearing a successful end, claims Zalmay Khalilzad
US, Taliban negotiations nearing a successful end, claims Zalmay Khalilzad

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے امن مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحا میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کیلئے تیار ہے۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔

رائع نے بتایا کہ دوحا مذاکرات کے نئے دور میں امریکی انخلا کا وقت طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے طالبان کے وعدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہوچکے ہیں اور اب جلد ہی قطر میں مذاکرات کا نیا دور ہوگا جس میں معاہدے پر دستخط کے امکانات ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here