امریکا: سیاہ فام اینکر کو گوریلا کہنے پر معافی طلب

US: Apologies for calling black anchor a gorilla
US: Apologies for calling black anchor a gorilla

امریکی ٹی وی چینل کی سفید فام خاتون اینکر نے اپنے ساتھی سیاہ فام اینکر کو گوریلے سے تشبیہ دینے پر براہ راست نشریات کے دوران معذرت کرلی۔

جی ہاں، امریکی ریاست اوکلاہاما کے مقامی ٹی وی کی خاتون اینکر نے لائیو پروگرام کے دوران ڈاکومینٹری میں اسکرین پر ایک گوریلا کی تصویر آنے پر اپنے سیاہ فام ساتھی اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے بے ساختہ کہا کہ یہ بالکل آپ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

  سفید فام نیوز اینکرز کے تضحیک آمیز ریمارکس پر اسے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہا، جس پر خاتون اینکر نے براہ راست نشر کیے جانے والے پروگرام کے دوران ہی اپنے سیاہ فام اینکر سے متناز ع ریمارکس پر معافی مانگ لی۔

سیاہ فام نیوز اینکر نے اپنی سفید فام ساتھی نیوز اینکر کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس جملے نے مجھے اندر سے کاٹ دیا تھا، تاہم ساتھی اینکر کی معذرت پر میں انہیں معاف کرتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here