امریکا اور روس کا تنازع، خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

US and Russia dispute, raw oil prices reached at the highest level of three years
US and Russia dispute, raw oil prices reached at the highest level of three years

:لاہور

شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ روس شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان لبنان میں تعینات روسی سفیر کے اس انٹرویو کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روس شام کی جانب آنے والے تمام میزائلز کو تباہ کردے گا۔

امریکا اور روس کے درمیان اس کشیدگی کا اثر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس اور تیل کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دسمبر 2014 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.10 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 72.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس کروڈ آئل کی قیمت 1.31 ڈالر اضافے کے بعد 66.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here