سی پیک میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر امریکی سفیر کا شکوہ

CPEC China-Pakistan
CPEC China-Pakistan

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سفیر نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے کئی ممالک سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔جیونیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور اس دوران ایوان تجارت کے اسلام آباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سی پیک میں امریکی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانابہتر ہوتا۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ مختلف یورپی سفارت کاروں کے مطابق سی پیک ٹھیکوں میں موقع نہیں دیا گیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی کے رہنماؤں نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے وقت امریکا بھاری سرمایہ کاری سے دور رہا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here