نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے توچور ڈاکو بھی پارٹی بنالیں گے، پیپلزپارٹی

unqualified person cannot be leader, PPP

اسلام آباد:

پیپلزپارٹی کے ترجمان نے نوازشریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتاہے توچور،اسمگلر اور ڈاکو بھی پارٹی بنالیں گے۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے اسمبلی نے مسترد کردیا اور نوازشریف پارٹی کی سربراہی کرنے کے اہل رہے۔

احتساب عدالت کے باہر میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا۔

پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کیلئے تیار نہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم کے بیان پر ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پیپلزپارٹی کو جمہوریت کا درس دینے والے نوازشریف اپنے اداؤں پر غور کریں، ہمیں طعنہ دینے والے نوازشریف نے محترمہ شہید کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا۔

پی پی ترجمان نے کہا کہ نوازشریف میموگیٹ میں کالاکوٹ پہن کرپی پی پرغداری کا ٹھپا لگوانے گئے، نوازشریف مشرف سےمعافی مانگ کربھاگ گئے، جمہوریت کی لڑائی ہم نے لڑی، پیپلزپارٹی نےجمہوریت کوقربان نہیں کیا بلکہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں جب کہ نوازشریف نے غداری کے مقدمے کے باوجود مشرف کو باہرجانے دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہےتوچور، اسمگلر اور ڈاکوبھی پارٹی بنالیں گے، اگرایسا چلتا رہا تو اسمگلر، چور اور ڈاکو پارلیمنٹ کو یرغمال بنالیں گے۔

نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں مسترد

چوہدری منظور نے مزید کہا کہ جن کےپاس اپنے دفاع میں کچھ نہ ہووہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں لہٰذا نوازشریف عدالتوں سے لڑنے کے بجائے اپنے مقدمے لڑیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here