گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 57 کروڑ روپے میں فروخت

Unique number of vehicles sold at Rs 57 crore

:دبئی

ہفتے کے روز دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 57 کروڑ سے زائد رہی۔

عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روز روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی، گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں اعلانیہ نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونےوالی آمدنی ایک کروڑ 90 لاکھ 918 درہم (تقریباً 57 کروڑ روپے سے زائد) تک پہنچ گئی۔

نیلامی میں سب سے زیادہ رقم میں فروخت ہونے والا نمبرٹی 32 تھا جس کی قیمت26.8 لاکھ درہم تھی۔ دوسرا مہنگا ترین نمبر ڈبلیو32 تھا جو 26.2 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔

Unique number of vehicles sold at Rs 57 crore

اس کے علاوہ نیلامی میں دو سے لے کر پانچ اعداد پر مشتمل 80 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں جن کی قیمتیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ درہم کے درمیان رہی۔ البتہ بعض نمبروں کی قیمت پانچ لاکھ درہم سے بھی زیادہ تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here