افریقی غاروں میں نارنجی رنگت کے انوکھے مگرمچھ

Unique crocodile African caves
Unique crocodile African caves

:افریقا

مغربی افریقا کے علاقے گبن کے غاروں میں رہنے والے مگرمچھوں کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کو حیران کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقا کی ریاست گبُن کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے 40 مگرمچھ میں سے 4 کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کی توجہ حاصل کرلی۔ چاروں مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے۔ سائنس دان جب گبن کے غاروں کے نزدیک پہنچے اور مگرمچھ پر ٹارچ کے ذریعے روشنی ڈالی تو مگرمچھ کی سرخی مائل آنکھوں نے انہیں پریشان کردیا۔

سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ گبن کے مگرمچھ کے خاندان میں سے 36 مگرمچھ تو سمندر کے نزدیک ہی رہتے ہیں اور زیادہ وقت زیر آب گزارتے ہیں اور ان کی رنگت بھی قدرتی ہے لیکن غار میں رہنے والے 4 مگرمچھوں کی رنگت تبدیل ہو کر نارنجی ہوچکی ہے جو کہ حیران کن امر ہے۔ اس راز کو پانے کے لیے سائنس دانوں کی ٹیم نے کئی روز غار کے آس پاس گزارے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھوں کی بدلتی رنگت کی وجہ غاروں میں روشنی کی کمی اور چمگاڈروں کی موجودگی ہے۔ غار میں چمگاڈر ہی مگر مچھ کی خوراک بنتی ہیں لیکن اس بات کے امکانات کم ہیں کہ ان کی وجہ سے مگر مچھ کی رنگت نارنجی ہوگئی۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 3 ہزار سال پُرانے گبن کے غاروں میں موجود چمگاڈروں کی رنگت بھی نارنجی ہے اور مگر مچھ نے خود کو اپنے ماحول کے مطابق ڈھالنا شروع کردیا ہے اس لیے ان کی رنگت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here