لوہے کے تاروں سے حشرات الارض بنانے والا انوکھا فنکار

unique artist made vermin iron wires Insect

:جاپان

تانبے یا لوہے کے تاروں کو موڑنا اور انہیں شکل دینا کوئی آسان کام نہیں تاہم جاپان میں ایک ایسا ہونہار آرٹسٹ موجود ہے جو دھاتی تاروں کو موڑ کر انہیں مختلف حشرات الارض کی شکل دے دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

unique artist made vermin iron wires Insect

سوٹا موٹو دویکی کا یہ انوکھا کام کم از کم دو سال قبل سامنے آیا بعدازاں انہوں نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں تو ان تصاویر نے انہیں حقیقی آرٹسٹ بنادیا اور اب وہ اس موڑ پر ہیں وہ ان کے کام کی باقاعدہ نمائش کرتے ہیں 

Insect and vermin iron wires to the unique artist

ایک آن لائن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جاپانی آرٹسٹ نے بتایا کہ اس کام کا آغاز مکمل طور پر حادثاتی طور پر ہوا، میں جونیئر ہائی اسکول میں ٹینس کی ٹیم کا ممبر تھا ایک دن ٹینس کورٹ میں مجھےلوہے کا ایک تار پڑا ہوا ملا وقت گزاری کے لیے میں نے اس تار سے کھیلنا شروع کردیا۔

Insect and vermin iron wires to the unique artist

اسے مختلف شکلیں دینا شروع کردیں اس کے بعد یک دم مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ دھاتی تاروں کی مدد سے کچھ جانور، ڈیزائن یا شکلیں بنانے کی کوشش کی  جائے۔

Insect and vermin iron wires to the unique artist

اس کے بعد جاپانی آرٹسٹ نے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹینس چھوڑ کر یہ کوششیں شروع کردیں، مستقل کوششوں کے بعد اس نے فن میں اس قدر مہارت حاصل کرلی کہ وہ ٹوئٹر پر مشہور ہوگیا۔

Insect and vermin iron wires to the unique artist

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here