بیرونی قوتیں سمجھ لیں، کوئی دھمکی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی: آرمی چیف

Understand external forces, no threat can harm Pakistan: Army Chief
Understand external forces, no threat can harm Pakistan: Army Chief

:پشاور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں، کوئی پاکستان کا بال بیکا نہيں کرسکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ روز گڑھ خیل کرک میں مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمدعلی کےگھر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی کے 8 بیٹے ہیں، جن میں سے 3، لانس نائیک خورشید (ایف سی خیبرپختونخوا) نائب صوبیدار عمر دراز (ایف سی خیبرپختونخوا) اور حوالدار شیر دراز (پاک فوج) مختلف آپریشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔

محمد علی کے 3 بیٹے فی الوقت ایف سی خیبرپختونخوا اور پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 2 گھر پر موجود ہیں۔

بیٹوں کے علاوہ محمد علی کے 2 بھتیجے سپاہی حضرت علی اور سپاہی لال مرجان بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں جبکہ ان کے 4 بھتیجے ابھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر بیان کے مطابق آرمی چیف نے محمد علی خان سے ان کے 3 بیٹوں کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور محمد علی اور ان کی اہلیہ کو عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے والدین اور ایسے بہادر بیٹے ہیں کہ کوئی دھمکی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی فوج کے سربراہ ہیں جس کا ہر سپاہی ملک پر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر محمد علی اور ان کے اہلخانہ نے آرمی چیف کے دورے اور خصوصی ویلفیئر پیکج کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

Mohammad Ali and his family thanked the army chief visit and special welfare package
Mohammad Ali and his family thanked the army chief visit and special welfare package

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل آرمی چیف نے شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میرانشاہ میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ایجنسی میں سماجی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر نئے تعمیر شدہ قلعوں کا دورہ کیا اور وہاں لگائی گئی آہنی باڑ کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرحدی سیکیورٹی اقدامات کے لیے کام کی رفتار اور معیار کو سراہا۔

Army chief visits to the newly constructed fortresses on the Pak-Afghan border and reviewed the fence
Army chief visits to the newly constructed fortresses on the Pak-Afghan border and reviewed the fence

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here