یو اے ای کرکٹ لیگ؛ 5 فرنچائز ٹیمیں ٹائٹل کیلیے جنگ لڑیں گی

UAE cricket league; 5 franchise teams will play for the title
UAE cricket league; 5 franchise teams will play for the title

:دبئی

اولین یواے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کی باقاعدہ لانچنگ کردی گی، ایونٹ کا 19دسمبر سے آغاز ہوگا جب کہ 5 فرنچائز ٹیمیں ٹائٹل کیلیے جنگ لڑیں گی۔

دنیا بھر میں لیگز کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے یواے ای کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی اولین ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، یہ خواب اب پورا ہونے جارہا ہے، گذشتہ روز ایونٹ کی باقاعدہ لانچنگ اور لوگو کی رونمائی کردی گی۔

مقابلے 19دسمبر سے 11جنوری تک جاری رہیں گے، دبئی،ابوظبی اور شارجہ میں 24روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 22مقابلے شیڈول ہیں۔ اس دوران 5فرنچائز ٹیمیں ٹائٹل کیلیے جنگ لڑیں گی،ہر اسکواڈ 16رکنی ہوگا،ہر ٹیم میں 6انٹرنیشنل، 4ایمرجنگ اور جونیئرز، 3ایسوسی ایٹ ممبر ملکوں کے کرکٹرز شامل ہونگے، لازمی طور پر 3 کھلاڑی یواے ای کی قومی ٹیم سے لیے جائیں گے۔ 

منتظمین کے مطابق انگلینڈ،ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، زمبابوے، افغانستان، آئرلینڈ اور 12ایسوسی ایٹ ممبرز نے اپنی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کیلیے بھجوانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے رکن اور ترجمان زید عباس نے کہاکہ لیگ کا مقصد دنیا بھر کے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا ہے۔ انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیل کر یواے ای کے نوجوانوں کو بھی اپنی کارکردگی کا گراف بلند کرنے اور بورڈ کو ذرائع آمدن بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یواے ای لیگ کے سی ای اوسلمان سرور بٹ نے کہا کہ کرکٹ کلچر سرحدوں کی قید سے آزاد ہے،پوری امید ہے کہ دنیا بھر کے کرکٹرز کامیلہ سجانے سے یواے ای کو بھی بے پناہ نیا ٹیلنٹ حاصل ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here