کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

Two people killed in firing of unknown armed men in Quetta
Two people killed in firing of unknown armed men in Quetta

:کوئٹہ

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون اور دو بچیاں زخمی ہوگئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کےعلاقے عیسیٰ نگری میں پیش آیا کہ جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کالونی میں اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بچیاں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں 2 زخمی افراد دم توڑ گئے، ہلاک و زخمی افراد کے لواحقین نے بی ایم سی اسپتال کے احاطے اور بروری روڈ پر احتجاج کیا،اس دوران ٹریفک کی روانی معطل رہی.

دوسری جانب مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت اور واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند شرپسند عناصر صوبے کا امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں اوراپنے مزموم مقاصد کے لئے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here