کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن سے 12 اور 13 سال کی 2 بچیاں لاپتہ ہوگئیں

Two girls go missing from Karachi’s Surjani town
Two girls go missing from Karachi’s Surjani town

:کراچی

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن سے 12 اور 13 سال کی 2 بچیاں لاپتہ ہوگئیں۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے رمضان گوٹھ کی رہائشی رابعہ اور صائمہ 15 اپریل سے لاپتہ ہیں جبکہ ان دونوں بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچیاں گھروں سے پڑوسن کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی تھیں۔

پڑوسن سونیا نے پولیس کو بیان دیا کہ دونوں بچیاں اس کے گھر سے کچھ دیر بعد واپس چلی گئی تھیں۔

واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں بچیوں کے والدین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے پڑوسن سونیا اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 اپریل کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بھی کچرا کنڈی سے ایک 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو اتوار (15 اپریل) کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔

بچی کے دادا نے تھانہ اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گذشتہ روز بچی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے کٹی پہاڑی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا گیا، جو پرتشدد رنگ اختیار کرگیا تھا اور اس دوران پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here