افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا ڈرون حملہ: طالبان کمانڈر سمیت 5 ہلاک

Two drone attacks in Afghanistan in week: 5 Taliban including Taliban commander killed
Two drone attacks in Afghanistan in week: 5 Taliban including Taliban commander killed

:کابل

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی سمیت 5 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون حملہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے علاقے بھرامچہ میں کیا گیا اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے جس میں افغان طالبان کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

افغان میڈیا کے مطابق ہلاک طالبان کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی صوبہ غور میں طالبان کا شیڈوگورنر تھا جو بھرامچہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ڈرون کا نشانہ بنا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو صوبہ ہمند کے ضلع نوزاد میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کی ملٹری کمیشن کے سربراہ ملاعبدالرحیم منان سمیت 5 طالبان مارے گئے تھے۔

دوسری جانب امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے جس کے لیے قطر میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی امن زلمے خلیل زاد طالبان رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here