:لاہور
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو تیز رفتار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کیولری گراؤنڈ میں دو گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 2 نوجوان ارسلان اور فروین جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت ولید اور دانش کے نام سے ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔