ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، کئی شہروں میں دھند کا راج

Tremendous wave of cold weather across the country, fog in many cities
Tremendous wave of cold weather across the country, fog in many cities

:لاہور

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، ہر شے ٹھٹھر گئی، کئی شہروں میں دھند کا راج ہے۔ لاہور میں گذشتہ دو روز قبل ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ٹھنڈی ہوا کے پُر کیف جھونکوں نے موسم کو مزید دلفریب بنا دیا ہے۔

لاہور میں دھند کا راج بھی برقرار ہے، موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم سرد اور مطلع صاف ہے، گزشتہ شب شہر میں کم از کم درجہ حرارت 12.6 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 سے 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر قلات، کوئٹہ اور دالبندین سمیت صوبے کے بیشتر علاقے بدستور شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8، کوئٹہ میں منفی 6، دالبندین میں منفی 5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ صوبے بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی میں مطلع صاف رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here