سیاحت سے ملک میں زرمبادلہ بھی آئے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا: وزیراعظم

Tourism industry to generate high employment in Pakistan, says PM Imran
Tourism industry to generate high employment in Pakistan, says PM Imran

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت سے ملک میں ناصرف زرمبادلہ آئے گا بلکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاید ہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ساحلی سیاحت ہو، پاکستان کے جیسے ساحل کسی ملک میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی سیاحت کر چکا ہوں، پاکستان کے شمالی علاقاقوں جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 سال کی عمر میں ناردرن ایریاز گیا تھا وہاں کے تمام ہوٹل بک تھے، امریکا اور یورپ سے پاکستانی ناردرن ایریاز سیاحت کے لیے آتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 100 نتھیا گلی ہیں لیکن کسی کو اندازہ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لیے ویزہ پالیسی آسان کیں، سیاحت سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام سڑک بنانا، رکاوٹیں دور کرنا اور تحفظ دینا ہے، باقی کام نجی شعبے کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی وجہ سے ہی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی۔

تقریب میں موجود وزیراعظم کے مشیر برائے اوور سی پاکستانیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زلفی بخاری نے ایسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جیسے فرانس کی سیاحت کا پروگرام ہو۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here