وہ ہلکی پھلکی غذائیں جو صحت پر منفی اثر ڈالتی ہیں

Top 20 Dangerous Foods You Absolutely Must Avoid
Top 20 Dangerous Foods You Absolutely Must Avoid

:امریکا

کچھ غذائیں ذائقے میں تو لذیذ ہوتی ہیں لیکن صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں جن کے نتائج کسی نا کسی بیماری کی صورت میں رونما ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کھانے پینے کی اشیا صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہے جنہیں زیادہ تر بطور اسنیکس لیا جاتا ہے اور اس طرح کی چیزوں میں فلیورڈ دہی، نمکین مونگ پھلی، کاجو اور آلو کے چپس سمیت دیگر مشروبات شامل ہیں۔

:فروٹ کاکٹیل

پھلوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن کین والے فروٹ کوکٹیل کو کھانا صحت کے لیے غیر مفید ہے کیونکہ اس میں شوگر سیرپ شامل ہوتا ہے جس میں کوئی غذائیت موجود نہیں اور یہ صرف کیلوریز میں اضافے کا باعث ہے۔

:نمکین میوہ جات

میوہ جات میں ہر قسم کی غذائیت موجود ہوتی ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی مؤثر ہیں لیکن نمکین میوہ کھانا صحت کے لیے خطرے کا باعث بھی ہے۔اکثر افراد کام کے دوران یا فارغ وقت میں کاجو، مونگ اور بادام کو بطور اسنیکس کھاتے ہیں۔

غذائی ماہرین  کا کہنا ہے کہ نمکین میوہ کا استعمال کولیسڑول اور بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار نقصان دہ زیادہ ہوتی ہے۔

:فلیورڈ دہی

اکثر افراد سادہ دہی سے زیادہ فلیورڈ دہی پسند کرتے ہیں جس میں مصنوعی بیریز فلیورز اور شوگر سیرپ شامل ہوتا ہے لیکن یہ دہلی وزن میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے جو صحت کے لیے خراب ہے۔

:چپس

بھوک کے دوران کھانا کھانے کا موڈ نہ ہو، سفر کے وقت یا پھر شام کے ناشتے میں اکثر آلو کے تلے ہوئے چپس پسند کیے جاتے ہیں۔

ان کا ذائقہ تو لذیذ ہوتا ہے لیکن اس میں جو سوڈیم شامل کیا جاتا ہے یعنی نمک وہ آیوڈین نہیں ہوتا جس سے تھرائیڈ اور ہامونز کی خرابی کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے۔

:مائیکرو ویو پاپ کارن

پاپ کارن پیکٹ بیگ میں پی ایف او اے کیمیکل  کی مدد سے محفوظ کیا جاتا ہے ۔نیچرل آئن ویب سائٹ کے مطابق جب نان اسٹک کے برتن یا مائیکروویو میں پاپ کارن پیکٹ کو بیک کیا جاتا ہے تو اس کی گرمائش کیمیکل کو متاثر کرتی ہے جس سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here