کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں رک گئیں، پارہ 44 تک جانے کا امکان

Today Karachi likely to heat up to 44 degrees
Today Karachi likely to heat up to 44 degrees

:کراچی

کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے جب کہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کیا جاچکا ہے کہ گرمی کی لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

:احتیاطی تدابیر

شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نا نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

عوام شدید گرمی میں ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں جو گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here