پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

12 Feb is last date of nomination papers of Senate candidates in Punjab
12 Feb is last date of nomination papers of Senate candidates in Punjab

:لاہور

پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہےگی۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدوار تجویز اور تائید کنندہ کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

اب تک تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس، مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی اور ہارون اختر کے کاغذات کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل ملتوی کردیا۔

اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشاءاللہ بٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

   پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here