رنگ روغن کرنے والے عارف اب’’ عائمہ بیگ ‘‘کے ساتھ پرفارم کریں گے

This Viral 'Painter-wala' Singer Is Singing With Aima Baig
This Viral 'Painter-wala' Singer Is Singing With Aima Baig

:لاہور

سوشل میڈیا بنا ایک اور غریب کی آواز، سوشل میڈیا پر آج کل عارف نامی ایک پینٹر کے چرچے ہیں، جس کی مدھر آواز سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فیس بک پر ‘اکبر ٹوئیٹ نامی ایک پیج سے عارف کی لائیو ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں وہ ایک گھر میں دیواروں پر پینٹ کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگا رہے تھے، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور ہر جگہ عارف کی آواز کے چرچے ہونے لگے۔

سوشل میڈیا سے وائرل ہونے والاعارف پینٹر 13 اگست کو لاہور میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ بھی پرفارم کرنے جارہے ہیں۔

عارف نے بتایا کہ انہیں گلوکاری کا بہت شوق ہے، وہ گزشتہ 12 برس سے گانا گا رہے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے کوئی باقاعدہ پلیٹ فارم ملے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ‘میں کراچی سے پینٹ کرنے کے لیے اکبر بھائی کے گھر راولپنڈی گیا تھا، جہاں میں دیوار پر رنگ کرنے کے ساتھ گانے بھی گا رہا تھا، اس دوران اکبر بھائی مجھ سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے میری ویڈیو بنا ڈالی۔

عارف نے بتایا کہ اکبر بھائی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں تاکہ میرا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here