ایک ماہ میں تیسری واردات، چوروں نے پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر کا صفایا کردیا

Third incident in a month, thieves wipe out PP leader Taj Haider's house
Third incident in a month, thieves wipe out PP leader Taj Haider's house

:کراچی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوروں نے ایک ماہ میں تیسری بار واردات کی اور گھر سے مختلف اشیا لے اڑے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے کراچی کے علاقے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان اُن کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چُرا کر فرار ہوگئے۔

تاج حیدر نے جیونیوز کو بتایا کہ اُن کے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جب کہ باقی چیزوں کو انہوں نے چیک نہیں کیا، وہ اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو اُنھیں واردات کا علم ہوا۔

تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں اُن کے گھر یہ تیسری واردات ہے، اُن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اُن کے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام سے واردات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here