مہاتما گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

There is no need for re-investigation of Mahatma Gandhi murder, Indian Supreme Court
There is no need for re-investigation of Mahatma Gandhi murder, Indian Supreme Court

:نئی دہلی

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موہن داس گاندھی (مہاتما گاندھی) کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ایس اے بوڈلے اور جسٹس نگسوارا راؤ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مہاتما گاندھی قتل کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی جانچ پڑتال کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ امرندرا سارن نے عدالت کو بتایا کہ قاتل، اس کا نظریہ اور آلہ واردات کی نشاندہی ہوچکی ہے اور اس کیس کی مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

درخواست گزار نے گزشتہ سال موقف اختیار کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کو تین کے بجائے 4 گولیاں ماری گئیں اور چوتھی گولی کسی دوسرے شخص نے ماری تھی جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

تاہم سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ تازہ ترین تفتیش کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 70 سال پرانے اس کیس میں حاصل کرنے کو مزید کچھ نہیں اور کیس کی تحقیقات کی مزید کوئی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس کے الزام میں نتھو رام گوڈسے اور مزید 2 افراد کو سزائے موت دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here