افغانستان میں کالعدم گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

There are safe places of banned groups in Afghanistan: FO spokesperson
There are safe places of banned groups in Afghanistan: FO spokesperson

:اسلام آباد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا  ہےکہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پرافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کررکھی ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان صدرکی دعوت پروزیراعظم شاہد خاقان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا بیان پاک افغان تعلقات پر منفی تاثر پیدا کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پرافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کررکھی ہیں، داعش پاکستان،ایران، وسطی ایشیا اور ایران کی سرحدوں کے قریب مضبوط ہورہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بنگلا دیش سے متعلق کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاک بھارت آبی تنازع پر 29 سے 31 مارچ تک پاکستانی انڈس واٹر کمشنربھارت کا دورہ کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here