روپے کی قدر میں کمی جاری: انٹربینک میں ڈالر 128.75 پیسے کا ہوگیا

The value of rupee declined: $ 128.75 in Interbank
The value of rupee declined: $ 128.75 in Interbank

:کراچی

انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر میں اب تک 76 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے تک پہنچا جو کاروبار کےاختتام پر 127 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد ڈالر 128 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here