ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، ، اوپن مارکیٹ میں 150 روپے کا ہوگیا

The rupee price drops up to Rs 150 in the open market
The rupee price drops up to Rs 150 in the open market

:کراچی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تاہم منگل کے روز ایک بار پھر ڈالر روپے کے مقابلے میں کچھ اوپر دکھائی دیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 150.50 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 تک گیا۔

لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوکر 150.22 روپے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150 روپے پر برقرار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here