‘سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کرسکتا ہے’

The series is hosted by Pakistanso how could announced Sri Lanka
The series is hosted by Pakistanso how could announced Sri Lanka

:لاہور

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ حکام سے رابطہ کرکے ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینےکی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہرہے، پی سی بی رواں ماہ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ٹیسٹ سیریز پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کیا، بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران سری لنکن وزیر کھیل کا بیان حیران کن تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سیریز کے 2 شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا، سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کرسکتا ہے؟

پی سی بی کی جانب سے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کے وزیرکھیل نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں سال کے آخری میں ٹیسٹ سیریز کے بجائے مختصر دورانیے کے تین میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here