حسن اور صحت کا حصول صرف اچھی خوراک سے ممکن

The pursuit of beauty and health The only possible good food
The pursuit of beauty and health The only possible good food

:لاھور

حسن اور صحت کا آپس میں بہت ہی گہرا اور مضبوط تعلق ہے، اگر آپ ان دونوں کو پانا چاہتے ہیں تو اچھی خوراک کے بغیر ان کا حصول کسی صورت ممکن نہیں۔

اکثر خواتین نہایت دل کش، حسین اور خوب صورت نظر آنے کے لیے مختلف داؤ پیچ آزماتی ہیں، لیکن وہ اکثر اپنی ان کوششوں میں کام یاب نہیں ہوپاتیں ، اس کی وجہ اچھی غذا نہ لینا ہے۔ جب تک اچھی اور صحت بخش غذا حاصل نہ کی جائے اس وقت تک یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکتیں کیوں کہ غذائی مدد کے بغیر حاصل کردہ خوب صورتی محض چند دن کی ہوتی ہے۔

ہماری خواتین مہنگی مہنگی اور غیر ممالک سے درآمد کردہ کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ کسی نہ کسی طرح خوب صورت نظر آئیں اس کے لیے وہ خاصی کثیر رقوم خرچ کرتی ہیں مگر شاید وہ یہ نہیں جانتیں کہ اس سطح کے نتائج وہ صرف چند دن کی ایک اچھی غذا استعمال کرنے سے بھی حاصل کرسکتی ہیں۔

The pursuit of beauty and healthThe only possible good food
The pursuit of beauty and health The only possible good food

 

چہرے کو شاداب بنانے کے خواہش مند چہرے کی جلد کو نرم اور ملائم رکھنے کے لیے اس کی صفائی اور حفاظت کو روز مرہ کا معمول بنالیں۔ اس مقصد کے لیے روزانہ چہرے کو صاف اور تازہ پانی سے دھو کر بھاپ لیں تاکہ مساموں کے اندر موجود میل نکل جائے۔ ایسی افراد جن کی جلد خشک ہو، انہیں بھاپ کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ کھانے میں یا لگانے میں کسی ایسی غذا یہ قدرتی چیز کا استعمال کریں جن سے ان کی خشکی روٹین پر آجائے۔

The pursuit of beauty and healthThe only possible good food
The pursuit of beauty and health The only possible good food

ایسی خواتین جن کے چہرے سے زردی جھلکتی ہو، انہیں چاہیے کہ وہ موسمی پھلوں کا استعمال کریں، مزید یہ کہ تازہ پھلوں کے ساتھ ساتھ موسمی سبزیوں کا بھی استعمال کریں۔ لیموں شفائی اثرات کا بیش بہا خزانہ ہے۔ اس کا استعمال چہرے پہ کیل مہاسوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ جسم میں دوڑنے والے خون کو بھی صاف رکھتا ہے۔ صبح نہار منہ میں ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کی عادت بنالیں۔ علاوہ ازیں اگر  نہانے کے دوران بھی ایک چمچہ نمک اور ایک چمچہ لیموں کا رس ملالیں تو ساری تھکاوٹ دور ہو جائے گی۔

The pursuit of beauty and healthThe only possible good food
The pursuit of beauty and health The only possible good food

دودھ کا استعمال بھی حسن اور صحت کی حفاظت کرتا ہے دودھ سے سے نہ صرف طاقت و قوت حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ چہرے کو خوب صورت بنانے میں بھی معاون ہے۔ ایک گلاس دودھ میں پسی ہوئی ہلدی اور شہد کا مکسچر تاعمر چاق و چوبند اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ سے چہرہ دھونے سے چہرے پر جو تازگی آئے گی، وہ دوسری کسی مہنگی سے مہنگی کریم سے بھی نہیں آسکتی۔

The pursuit of beauty and healthThe only possible good food
The pursuit of beauty and health The only possible good food

بازاری کریموں اور کاسمیٹکس سے اپنی جلد کو مصنوعی خوب صورتی نہ دیں، بلکہ قدرتی چیزوں مثلاً تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ان کا جوس بنا کر بھی استعمال کریں، پھر دیکھیں کہ آپ کو کیسی فرحت اور تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ تازہ سبزیوں کی بھجیا اور سالن بناکر استعمال کریں۔ علاوہ ازیں تازہ سبزیوں اور تازہ پھلوں کے ذریعے چہرے پر لگانے کے لیے کلینزنگ ملک اور ماسک بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

The pursuit of beauty and healthThe only possible good food
The pursuit of beauty and health The only possible good food

دائمی حسن و خوب صورتی اور اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ہمیشہ تازہ معیاری اور قدرتی چیزوں کو ترجیح دیں۔ ہمیشہ اس چیز کا استعمال کریں جو آپ کے معدے میں داخل ہوتے ہی فوری طور پر ہضم ہوجائے اور آپ کی صحت کے ساتھ آپ کی خوب صورتی میں بھی معاون بنے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here